ابنا: ان خیالات کا اظہار ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی نان الائنٹ موومنٹ کی کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے "کاظم جلالی" نے کیا.
انہوں نے کہا کہ تہران میں نام کی کانفرنس منعقد ہونا اور ایران کا اس کی صدارت کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ایران عالمی سطح پر ایک بہت موثر کردار ادا کر رہا ہے.
ایرانی مجلس شوری کے قومی سلامتی اور خارجی پالیسی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ ایران کا نام کی سربراہی حاصل کرنا اس تنظیم کے ممبران ممالک کے لیے ایک نیک بات ہوگی کیونکہ ایران اس تنظیم کے سارے قواعد اور قانون کو دیگر ممالک کے لیے برابر سمجھتا بھی ہے اور عمل کرنے سے کبھی گریز نہیں کرتا.
انہوں نے ایران میں منعقد ہونے والی نام کانفرنس کو تاریخ میں بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس تنظیم کے دیگر ممبر ممالک ایران کی خطے اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اہم کردار کو دیکھ کے اپنی پوزیشن کو عالمی سطح پر مظبوط کریں گے.
کاظم جلالی نے نام تنظیم کو ایک غیر جانبدارانہ عالمی تنظیم قرار دے دیا اور مزید کہا کہ اس تنظیم کے ہوتے ہوئے بہت ساری واقعات ہوئے جیسا کے سویت حکومت کا خاتمہ ہے.
انہوں نے کہا کہ نام کے ممبر ممالک اپنی پوزیشن کے تحت دنیا میں موثر کردار ادا کریں. ایرانی مجلس شوری کے رکن نے اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ نام تنظیم میں 118 ممالک ممبر ہیں، مزید کہا کہ نام تنظیم کو چاہیے کہ عالمی سطح پر اپنی ایک منصفانہ پوزیشن قائم کرے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کے اس وقت امریکہ کی طاقت اور اثر رسوخ دنیا میں ختم ہورہا ہے. اسلامی جمہوریہ ایران اس سال اگست میں سولہویں نان الائنٹ موومنٹ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے
/169
. .......